حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد جمکران کے نیمہ شعبان کیمپ کے سربراہ حجت الاسلام مهدی حسین آبادی نے مسجد جمکران قم کے کربلا ہال میں نیمہ شعبان کے ممتاز اور فعال موکب داروں کے ساتھ منعقدہ ایک پروگرام میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: یہ موقع نہ صرف مہدویت کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ امام زمانہ (عج) کے نام پر ایک عظیم تہذیبی اور سماجی تحریک کی بنیاد بن سکتا ہے۔
انہوں نے رہبر معظم کے مسجدِ جمکران کی اہمیت پر تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ مقدس مقام مؤمنین کے لیے معنوی پناہ گاہ ہے اور اس کی اہمیت کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے گزشتہ سال نیمۂ شعبان کے دوران زائرین کے اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: گزشتہ سال تقریباً 3 ملین 9 لاکھ زائرین نے قم کا دورہ کیا اور 600 سے زیادہ کمیونٹی گروپس نے 50 ہزار خادمین کے ساتھ مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کیں۔ یہ اعداد و شمار امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے لوگوں کی عقیدت کو ظاہر کرتے ہیں۔
حجت الاسلام حسین آبادی نے کہا: اس سال بھی نیمہ شعبان میں 30 ایرانی صوبوں اور 90 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مواکب عوامی تعاون سے تشکیل دیے گئے ہیں، جو نہ صرف زائرین کی خدمت کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس عظیم تقریب میں شرکت کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا: نیمہ شعبان کو عالمی سطح پر انقلاب اسلامی کا عمومی پہلو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ موقع دنیا کے سامنے ایران کو ظہور کی تیاری کے محور کے طور پر پیش کرنے کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔
مسجد جمکران کے نیمہ شعبان کیمپ کے سربراہ نے نیمہ شعبان میں زائرین کی میزبانی کو ایرانی ثقافت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا: ہر موکب دار اس ثقافت کا سفیر ہے، جسے عالمی سطح پر عام کیا جانا چاہیے۔
حجت الاسلام حسین آبادی نے آخر میں کہا: نیمہ شعبان کے زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنے اور اس اجتماع کو ایک تاریخی واقعہ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر مزید بہتر انداز میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ